12:28 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جمائما

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

جمائما نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں، اور انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان آئے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ جمہوریت نہیں، ذاتی انتقام ہے۔

ادھر عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میرے والد 700 دن سے جیل میں قید ہیں، زیادہ وقت تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ وکلا تک رسائی ہے نہ اہل خانہ سے ملاقات۔ وہ ہم سے مکمل طور پر کاٹ دیے گئے ہیں۔ یہ انصاف نہیں بلکہ انہیں توڑنے کی کوشش ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اس وقت توہینِ عدالت، کرپشن اور سائفر کیس سمیت متعدد مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION