01:32 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

چار اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل نے دو سو فلسطینیوں کو آزاد کردیا

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ چار اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل نے دو سو فلسطینیوں کو آزاد کردیا۔رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
رہائی کے وقت اسرائیلی خواتین خوش نظر آئیں۔سٹیج پر کھڑے ہو کر فلسطینی ہجوم کو ہاتھ ہلا کر الوداع بھی کہا۔حماس نے اسرائیلی خواتین کو تحائف بھی دیے ۔
اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے رملہ پہنچایا گیا ۔جہاں جشن کا سماں بندھ گیا۔فلسطینی سالوں بعد اپنے پیاروں کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔یرغمالیوں کی رہائی ہلال احمر تنظیم کے زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔
یرغمالیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں تین اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے نوے فلسطینی رہا کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION