03:07 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

مریم نواز کی جعلی ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ، شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف کارروائی کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر یو اے ای کی اے آئی جنریٹڈڈ ویڈیوز کا معاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہورنے ملزم شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے شہبازگل اور عمران ریاض کے پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے نے جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو اشتہاری قرار دلواکر پاکستان واپس لایا جائے گا۔
دوسری جانب، مریم نواز کی اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنیوالے ملزم کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی ۔ ملزم عالم خان کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION