06:04 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

یرغمالیوں کے تبادلے کا دوسرامرحلہ، حماس نے چاراسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کر دیا

حما س نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں چار فوجی اسرائیلی خواتین کو رہا کر دیا۔
اسرائیلی فوجی خواتین کو فلسطینی اسکوائر پر ریڈ کراس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ رہائی کے وقت حماس نے یرغمالی خواتین کو تحائف کے بیگ دیے۔یرغمالیوں نے فلسطینی ہجوم
کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔ اس موقع پرفلسطینیوں کی بڑی تعداد فلسطین سکوائر پرموجودہے۔
معاہدے کے تحت آج4اسرائیلیوں کے بدلے 200فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اب غزہ کی نیٹزارم راہداری سے پیچھے ہٹ جائے گی اور فلسطینی شمالی غزہ میں اپنے گھروں کی طرف لوٹ سکیں گے۔
واضح رہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں تین اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا گیا تھا جس کے بدلے اسرائیل نے نوے فلسطینی قیدی چھوڑے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION