09:40 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کردی

امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ نے غزہ میں جنگ بندی خطرے میں ڈال دی۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کردی۔

حماس کی تنظیم القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود فلسطینیوں کو مسلسل شہید کر رہا ہے اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں دور نہیں کررہا۔ جب تک اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔ یرغمالیوں کو رہا نہیں کریں گے۔ حماس کے بیان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہفتے تک تمام یرغمالی رہا نہ ہوئے تو غزہ جنگ بندی ختم کر دوں گا۔ جس کے بعد صرف تباہی ہوگی۔

حماس کے سینئر رہنما سمیع ابوزہری نے ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کہا کہ حماس کے نزدیک دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION