ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 100 روپے بڑھ کر 303,100 روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے کاروباری دن میں 303,000 روپے تھی۔
اسی طرح، 24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت 86 روپے بڑھ کر 259,859 روپے ہوگئی، جو پچھلے دن 259,773 روپے تھی۔
دریں اثنا، عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نئے ٹیرف منصوبوں کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
امریکی صدر کی طرف سے اسٹیل اور ایلومینیم درآمدات پر ٹیرف کے منصوبوں کے باعث عالمی تجارتی جنگ کے خدشات میں اضافے کے ساتھ ہی محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں منگل کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں












