02:48 , 16 نومبر 2025
Watch Live

جشنِ آزادی 2025: سندھ حکومت نے تاریخی و سیاحتی مقامات پر داخلہ مفت کر دیا

کراچی: سندھ حکومت نے جشنِ آزادی 2025 کو "معرکۂ حق” کے عنوان سے بھرپور انداز میں منانے کے لیے یکم تا 14 اگست صوبے بھر کے تمام تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی مقامات پر عوامی داخلہ مکمل طور پر مفت کر دیا ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق تمام میوزیمز، گیلریز، قلعے اور قدیم مقامات عوام کے لیے بلا معاوضہ کھول دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں میوزیکل شوز ہوں گے، جب کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل ایونٹ منعقد ہوگا جس میں نامور فنکار شریک ہوں گے۔

محکمہ ثقافت کی شائع کردہ کتب پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی، اور آرکائیو گیلری کراچی میں 14 روزہ نمائش بھی مفت ہوگی۔

وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں میں قومی جوش و جذبہ پیدا کرنے اور تاریخ و ثقافت سے جڑنے کا اہم موقع ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION