05:40 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایک پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ جسپریت بمرا سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ محمد سراج کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ شبمن گل نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

ہندوستان اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہائبرڈ ماڈل پر ہوں گے۔

انڈیا اسکواڈ:

روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION