04:53 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت لیجنڈز میچ منسوخ

پاک بھارت لیجنڈز میچ
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آج ہونے والا پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی کی وجہ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی موجودگی پر تحفظات بتائی جا رہی ہے، جس نے شائقینِ کرکٹ کو شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، پانچ بھارتی لیجنڈ کرکٹرز نے اعلان کیا کہ اگر شاہد آفریدی پاکستان کی نمائندگی کریں گے تو وہ یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

میچ سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں:

  • یوسف پٹھان

  • عرفان پٹھان

  • ہربھجن سنگھ

  • سریش رائنا

  • یوراج سنگھ

یہ میچ برمنگھم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تحت شیڈول تھا، اور شائقین بڑی تعداد میں اس تاریخی مقابلے کو دیکھنے کے لیے بیتاب تھے۔

شاہد آفریدی، جنہیں "بوم بوم” کے لقب سے جانا جاتا ہے، ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ حلقوں میں تناؤ کی علامت بن گئے ہیں۔ اگرچہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، لیکن ان کی موجودگی اب بھی میدان کے اندر اور باہر اثرانداز ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION