06:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی ناکامی، پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کرانے میں ناکام

برازیلیا: برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا نام شامل نہ کیا جا سکا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے بھرپور کوشش کی کہ اعلامیے میں پاکستان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے، مگر دیگر رکن ممالک، خصوصاً چین کی مخالفت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جو بھارت کے مؤقف کی حمایت نہ کرنے کا واضح اشارہ ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اور انہوں نے بھی بھارت کے نامزد کردہ مؤقف پر کھل کر حمایت نہیں کی۔

سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان کے خلاف بھارت کا بیانیہ اس بار بھی عالمی پلیٹ فارم پر پذیرائی حاصل نہ کر سکا، جو کہ نئی دہلی کے لیے ایک واضح سفارتی جھٹکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION