12:34 , 28 جولائی 2025
Watch Live

انڈین ایئر فورس کا میگ-21 لڑاکا طیارے کو غیر فعال کرنے کا فیصلہ

انڈین ایئر فورس 19 ستمبر کو اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 طیارے کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کر دے گی، جس کے ساتھ 60 سال پر محیط میگ-21 طیاروں کی سروس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگ-21 نے اپنے 62 سالہ کیریئر میں کئی جنگوں میں حصہ لیا، مگر 876 میں سے تقریباً 490 طیارے حادثات کا شکار ہوئے، جن میں 170 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہار گئے۔

ریٹائرمنٹ کی تقریب چندی گڑھ ایئر بیس پر منعقد ہوگی، جہاں اپریل 1963 میں ان طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچی تھی۔

ان طیاروں کو سوویت یونین میں اسمبل کیا گیا اور وہاں سے بھارت بھیجا گیا تھا۔ میگ-21 کے بعد آئی اے ایف کے پاس لڑاکا طیاروں کے دو اسکواڈرن باقی ہیں، جو ریٹائرمنٹ کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔

کابینہ برائے سلامتی کے مطابق آئی اے ایف کو پاکستان اور چین کے خلاف دو محوری جنگ کے لیے 42 اسکواڈرن کی ضرورت ہے، جبکہ موجودہ اسکواڈرن تعداد کافی کم ہے۔

میگ-21 کی جگہ لینے والا تیزس مارک-1اے طیارہ ابھی تک فراہم نہیں ہوا، جبکہ اس کی فراہمی مارچ 2024 سے شروع ہونے کی توقع تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION