ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
پہلگام میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن، تین کشمیری نوجوانوں شہید

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے پہلگام کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران ایک گھر سے تین نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جن کی گولیاں لگی اور تشدد زدہ لاشیں بعد میں برآمد ہوئیں۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے واقعے کو "مقابلہ” قرار دیا، تاہم مقامی افراد نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تینوں نوجوان نہتے کالج طلبہ تھے، جو تعلیم کی غرض سے ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے شہداء کی میتیں لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دیں، جس پر متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












