02:59 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں سال بنگلادیش کا دورہ مؤخر کر دیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بنگلادیش کے خلاف رواں سال شیڈول وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرتے ہوئے ٹیم کو اب اگست میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے مشاورت کے بعد سیریز کو ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں آسانی کے پیش نظر کیا گیا۔

بی سی سی آئی نے بتایا کہ دورے کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے اگست میں بنگلادیش کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION