ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
بھارتی حکومت نے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ تک ملک میں رسائی روک دی ہے۔
صارفین کو اکاؤنٹ دیکھنے پر پیغام موصول ہو رہا ہے کہ "یہ مواد قانونی درخواست کی بنیاد پر بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔”
یہ اقدام گزشتہ رات نافذ ہوا اور اس پر بھارت میں کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دکن کرونیکل کے مطابق حکومت نے اس بلاک کی کوئی باضابطہ وجہ جاری نہیں کی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا تک رسائی پر قدغن بھارت میں اظہارِ رائے کی آزادی پر مزید سوالات اٹھا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت متعدد مواقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر ملکی اور مقامی مواد بلاک کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












