02:58 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائیگا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا ٹیرف بڑھانے کا بیان پھر دہرا دیا، کہا آئندہ 24 گھنٹے میں بھارت پر ٹیرف نافذ کیا جا سکتا ہے۔ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ یہ ہے اس کا ٹیرف بہت زیادہ ہے۔ اُن کے بینکوں نے ہماری حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک برتا۔ فارما انڈسٹری پر ابتدائی طور پر کم ٹیرف لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔ بھارت یوکرین کیخلاف جنگی مشینری کو تیل فراہم کر رہا ہے۔ بھارت کے اس اقدام سے میں خوش نہیں ہوں۔ توانائی کی قیمتیں کم ہو جائیں تو پیوٹن یوکرین میں لوگوں کو مارنا بند کردینگے۔ روس کی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین ذمے داریاں پوری نہیں کرتا تو اس پر بھی اضافی ٹیرف لگائیں گے۔ آئندہ ایک ہفتے میں سیمی کنڈکٹرز اور چپس کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION