07:40 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا لگا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی صحافیوں اور یوٹیوبرز کا اعتراض دور کرتے ہوئے کراچی اسٹیڈیم کی چھت پر بھارتی پرچم لہرا دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران کراچی اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم نہ لگانے پر بھارتی صحافیوں نے اعتراض کیا تھا اور اس حوالے سے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا تھا۔

اب ایک پاکستانی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کراچی اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بھارت کا پرچم قومی اسٹیڈیم میں لہرایا گیا ہے۔ ہمارے دل بڑے ہیں، آپ جیسے انتہا پسند نہیں۔

کیپشن میں انہوں نے بھارتی یوٹیوبرز اور صحافیوں کو بتایا کہ ہمسایہ ملک سے چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے درخواست دینے والے تمام 7 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION