11:14 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

نیرج چوپڑا ہمانی مور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بھارت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑاہمانی مور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب میں عزیر و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
بھارت کے جیولین تھروور نےاپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خاندان کے ساتھ زندگی کا نیا باب شروع کر رہا ہوں۔ ہر اس نعمت کیلئے شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اس لمحے تک اکٹھا کیا۔
ایتھلیٹ کے چچا کا کہنا ہے کہ شادی دو روز قبل ہوئی تھی، جلد ہی شادی کے لیے استقبالیہ پارٹی ہوگی۔ہمانی مور کا تعلق ہریانہ کے لارسولی سے ہے اور اس نے سونی پت کے لٹل اینجلس اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ وہ فی الحال ایمہرسٹ، میساچوسٹس میں میک کارمیک آئزنبرگ سکول آف مینجمنٹ سے اسپورٹس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن میں سائنس میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نیرج ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے والا پہلابھارتی ہے اور ٹوکیو 2020 میں مردوں کے جیولن مقابلہ جیتنے کے بعد سمر گیمز میں انفرادی گولڈ جیتنے والا دوسرا ہے۔ انہوں نے پیرس 2024 میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION