03:58 , 28 جولائی 2025
Watch Live

چکوال میں 450 ملی میٹر بارش سے انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا

پنجاب کے شہر چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد 32 سڑکیں مکمل تباہ اور کئی رابطہ پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سڑکوں کی تباہی کے باعث متعدد علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے بند راستے کھولنے کا کام جاری ہے۔

ادھر بارشوں سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ واپڈا حکام نے مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

بارش کے باعث کلرکہار-چکوال روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز آج چکوال کا دورہ کریں گی اور متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION