ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
سیف علی خان پر جس گھر میں حملہ ہوا اس کی قیمت کتنے ارب ہے ؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر جس گھر میں حملہ ہوا ہے وہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ ویسٹ میں موجود ہے اور اس کی قیمت 48 کروڑ روپے (تقریباً ایک ارب 55 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیف کے گھر میں موسیقی کے لیے الگ کمرے، جمنازیم، لائبریری، ایک لفٹ اور ایک نجی سوئمنگ پول ہے جو چھت پر واقع ہے۔بالی ووڈ اداکار کا گھر ممبئی کے ساحل سے تقریباً 1.2 کلومیٹر دور سینٹ تھریسا روڈ پر واقع ہے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے ڈکیتی کی نیت سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ جب سیف نے گھسنے والے کا سامنا کیا تو حملہ آور نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔یہ واقعہ تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں بھارتی اداکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے اپنے والد کو آٹو رکشہ میں ہسپتال پہنچایا ۔ جہاں اُن کی کامیاب سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بھارتی اداکار کو چھ زخم آئے جن میں سے ایک خطرناک حد تک ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔
بھارتی پولیس نے نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے میں ملوث ملزم کی تصویر جاری کر دی ہے۔











