01:24 , 28 جولائی 2025
Watch Live

آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کیلئے خطرناک، پی ایس ایل ماحول کے لحاظ سے بہتر قرار

لندن: برطانوی ادارے بی اے ایس آئی ایس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شدید گرمی اور آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرناک ٹورنامنٹ بنتی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 65 میں سے 27 میچز کا درجہ حرارت 32 سے 39 ڈگری کے درمیان رہا، جبکہ 9 میچز میں یہ 39 سے 51 ڈگری تک پہنچا — جو سن اسٹروک اور ہیٹ کریمپس جیسے خطرات پیدا کرتا ہے۔

مزید براں، آئی پی ایل کے کسی ایک میچ میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) صحتمند معیار پر نہیں تھا۔ 75 میں سے 34 میچز خراب فضا (AQI 100-150) اور 5 میچز شدید غیر صحتمند ماحول (AQI 150-200) میں کھیلے گئے۔

رپورٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2025) کو آئی پی ایل کے مقابلے میں ماحولیاتی لحاظ سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دوران 17 میچز کا درجہ حرارت 26 ڈگری سے کم رہا، اور صرف 2 میچز میں گرمی کی شدت تشویشناک سطح پر پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز معتدل اور نسبتاً بہتر موسم میں کھیلے گئے، جو کھلاڑیوں کی صحت کے لیے زیادہ محفوظ ثابت ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION