11:37 , 11 مارچ 2026
Watch Live

ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تنازع میں نہ پڑنے کا اعلان، مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بیان صدر پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ گفتگو کے دوران دیا۔

دوران گفتگو صدر نے عالمی برادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر جنگ کے ذمہ دار افراد پر توجہ نہ دی گئی تو عالمی نظام اور سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کا حامی رہا ہے اور کسی بھی قسم کے تنازع سے گریز کرے گا۔

لندن میں القدس مارچ پر پابندی، برطانوی حکومت کا ممکنہ بدامنی کا خدشہ

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔

وزیراعظم نے خط میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایران کے عوام کے ساتھ پاکستانی عوام کی ہمدردی اور دعاؤں کا پیغام بھیجا۔

یہ ملاقات اور گفتگو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے میں امن کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION