ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے سلوان مومیکا کو قتل کر دیا گیا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جسارت کرنے والے بدبخت کو قتل کردیا گیا
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جسارت کرنے والے بدبخت سلوان مومیکا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
سویڈش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلوان کی لاش اس کے اپارٹمنٹ سے ملی۔پولیس آدھی رات کو ہمسایوں کی جانب سے گولی چلنے کی آواز پر سلوان کے گھر میں داخل ہوئی۔عراق سے تعلق رکھنے والے اڑتیس سالہ ملعون سلوان نے دو ہزار تئیس میں قرآن پاک کو جلایا تھا جس سے پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سلوان پر دائر مقدمے کا آج فیصلہ سنایا جانا تھا جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












