02:06 , 28 جولائی 2025
Watch Live

خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی بے ضابطگیاں، تحقیقات کی سفارش

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری میں 37 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں کیے گئے اخراجات میں ٹینڈرنگ کے قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔

آڈٹ حکام نے معاملے پر محکمہ اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن کو دو بار وضاحت کے لیے خطوط بھیجے، مگر کوئی جواب نہ ملا۔ رپورٹ میں محکمانہ خاموشی کو سنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملہ نیب یا دیگر تحقیقاتی اداروں کے سپرد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION