10:15 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔

داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی ملاقات کی نہ ضرورت ہے نہ ارادہ، یہ صرف کچھ افراد کی خواہشات ہو سکتی ہیں۔ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اس قسم کی خبریں خود ساختہ طور پر پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی سے متعلق خبروں پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا۔ وہ حکومت کی اتحادی ہے اور مشکل وقت میں ساتھ دیا، اس لیے اب اچھے وقت میں ساتھ چھوڑنے کا سوال ہی نہیں۔ حکومت کو اب سادہ اکثریت حاصل ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، خواہ وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں۔ پاکستان پر حملے کے وقت سیاسی اختلافات ختم ہو گئے تھے اور متحدہ قومی مؤقف دنیا کے سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION