01:30 , 20 مارچ 2026
Watch Live

اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہیں، جو سائنسی اور موسمی معلومات فراہم کر رہے ہیں تاکہ چاند کی رویت کے عمل کو مزید مستند بنایا جا سکے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی۔ مختلف شہروں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اطلاعات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں، جہاں سے مرکزی کمیٹی کو رپورٹس بھیجی جا رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے چاند کی پیدائش اور نظر آنے کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے، جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا، جو ملک بھر میں عیدالفطر کی تاریخ کا تعین کرے گا۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کے اختتام پر شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کریں گے، جس کا قوم کو بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION