فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی فوج کی چیف لیگل افسر یفات تومر یروشلمی مستعفی

اسرائیلی فوج کی چیف لیگل افسر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے خلاف اس وقت تحقیقات شروع ہوئی تھیں جب ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی قیدی پر بدترین تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
تومر یروشلمی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ انہوں نے اگست 2024 میں اس ویڈیو کے افشا کی اجازت دی تھی۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد پانچ فوجیوں پر مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے، جس پر ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ دائیں بازو کے سیاست دانوں نے تحقیقات کی مذمت کی اور مظاہرین نے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بول دیا۔
ایک ہفتے بعد، اسرائیلی چینل این 12 نیوز پر سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج نشر ہوئی جس میں فوجیوں کو ایک قیدی کو الگ لے جا کر اس کے اردگرد جمع ہوتے، کتے کو قابو میں رکھتے ہوئے اور ڈھالوں سے منظر چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کیں، تشدد کے نشانات پائے گئے
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ ویڈیو لیک سے متعلق فوجداری تحقیقات جاری ہیں اور تومر یروشلمی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔
تومر یروشلمی نے اپنے دفاع میں کہا کہ انہوں نے یہ قدم فوج کے قانونی محکمے کے خلاف پھیلنے والے پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھایا تھا، جو جنگ کے دوران قانون کی بالادستی کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کر رہا تھا۔
ویڈیو سدے تیمن حراستی کیمپ کی تھی، جہاں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے بعد گرفتار کیے گئے فلسطینی قیدی رکھے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان قیدیوں پر تشدد اور بدسلوکی کی سنگین شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
تومر یروشلمی کے استعفے پر سیاسی ردِعمل فوری طور پر سامنے آیا۔ وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ “جو لوگ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جھوٹے الزامات گھڑتے ہیں، وہ وردی کے اہل نہیں ہیں۔”
معاملات طے پانے کے بعد اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور…12 گھنٹے پہلے
این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی جنس ایجنسی) کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے…13 گھنٹے پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…15 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…18 گھنٹے پہلے

او آئی سی سی آئی سروے 2025، 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے مطمئن
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے جاری کردہ سروے 2025 میں غیر ملکی…12 گھنٹے پہلے
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور…12 گھنٹے پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…15 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…18 گھنٹے پہلے

او آئی سی سی آئی سروے 2025، 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے مطمئن
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی…12 گھنٹے ago
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت…12 گھنٹے ago
این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی…13 گھنٹے ago
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات…15 گھنٹے ago