08:42 , 15 نومبر 2025
Watch Live

نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر کابینہ کی ووٹنگ کو روک دیا

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر کابینہ کی ووٹنگ کو روک دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری اس وقت تک سرکاری نہیں ہوگی جب تک کہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت کی جانب سے منظوری نہیں دی جاتی، معاہدے پر آج ووٹنگ ہونی تھی لیکن نیتن یاہو نے اسے روک دیا۔
اس سے قبل جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کر دیے تھے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 73 فلسطینیوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,707 فلسطینی ہلاک اور 110,265 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر بائیڈن اور نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ دونوں اس معاہدے کا کریڈٹ اپنےسر لے رہے ہیں۔
ادھر ، حماس کے عہدیدار عزت الرشیق کا کہنا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والا یہ معاہدہ فلسطینی گروپ کی تمام شرائط کو پورا کرتا ہے، جس میں اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء، بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی اور جنگ کا مستقل خاتمہ شامل ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION