08:12 , 27 جولائی 2025
Watch Live

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا چوتھا مرحلہ، اسرائیل نے 183 فلسطینی رہا کر دیے

غزہ جنگ بندی کے چوتھے مرحلے کے تحت اسرائیل نے تین یرغمالیوں کے بدلے تمام 183 فلسطینی قیدی رہا کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی ریڈ کراس کی نگرانی میں رملہ پہنچ گئے۔گھر پہنچنے والے فلسطینیوں کا دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس سے قبل حماس نے تینوں مرد یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔ رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے نام یارڈن بیباس، اوفر کالڈرون اور کیتھ سیگل ہیں۔یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر فلسطینیوں کو الوداع کہا۔
دوسری جانب اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری ہے۔جنین اورطولکرم پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے گئے ہیں۔فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔چھاپہ مار کارروائیوں میں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION