11:47 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

اسرائیل قطر کے خلاف اقدامات میں احتیاط کرے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اور بہترین اتحادی ہے، اس لیے اسرائیل کو اپنے رویے میں احتیاط برتنی چاہیے۔ انہوں نے قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات کی بات کی اور قطر کے امیر کو ایک عظیم رہنما قرار دیا۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے چاہییں، لیکن قطر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو قطر کے ساتھ معاملات میں نرمی اور احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ مضبوط تعلقات امریکا کے لیے بہت اہم ہیں۔

دوسری جانب روس پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا روس پر مزید پابندیوں کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یورپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ روسی تیل خرید کر اس پر انحصار کر رہا ہے، جو امریکا کی پالیسی کے خلاف ہے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION