09:48 , 15 نومبر 2025
Watch Live

دمشق میں وزارتِ دفاع اور صدارتی محل کے قریب اسرائیل کے فضائی حملے

دمشق: اسرائیلی فضائیہ نے شامی دارالحکومت دمشق پر شدید بمباری کرتے ہوئے وزارتِ دفاع کی عمارت اور صدارتی محل کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملوں کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا، جبکہ متعدد افراد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم درست تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

شامی سرکاری میڈیا نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر شامی ٹی وی کی نشریات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شدید حملے شروع ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں اور متاثرہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION