10:46 , 10 نومبر 2025
Watch Live

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ

جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کا آغاز ہو چکا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دینا ضروری تھا۔ حملے میں ہونے والے نقصان یا جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حکام نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں موجود اپنی افواج کو پیچھے ہٹانا شروع کر دیا ہے جبکہ فلسطینی شہری اپنے علاقوں کی طرف لوٹنا شروع ہو چکے ہیں۔

خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید کی جا رہی تھی، مگر جنوبی لبنان پر تازہ بمباری نے ایک بار پھر صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION