ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
اسرائیلی فوج کا غزہ میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ "ہولی فیملی” کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پادری فادر گیبریل رومانیلی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
لاطینی آرکیٹ کے مطابق، چرچ کے کمپاؤنڈ پر اسرائیلی ٹینکوں سے شدید شیلنگ کی گئی، جہاں وہ افراد مقیم تھے جو اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں ایک معذور بچہ، دو خواتین اور ایک بزرگ شامل ہیں، جب کہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حملے کے وقت چرچ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور امن کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں۔
پوپ فرانسس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، ساتھ ہی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی اسرائیلی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی فوجی کارروائی سے شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












