05:45 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل

مقبوضہ مغربی کنارے
مقبوضہ مقبوضہ مغربی کنارےمغربی کنارے

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے غیر قانونی بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ یہ قدم عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے، کیونکہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل منظور کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 120 ارکان پر مشتمل کنیسٹ میں اس بل کے حق میں 25 جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ اب یہ بل مزید غور و فکر کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی آبادکاری اور توسیع پسندانہ عزائم ناقابل قبول ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پچاس سالہ کفالت نظام کا خاتم

قطر نے بھی اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے حقوق پر حملہ قرار دیا۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اس توسیع پسندانہ منصوبے سے روکے۔

یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب امریکی نائب صدر اسرائیل کے دورے پر موجود ہیں، لیکن اس دوران اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل منظور کیا جو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION