08:27 , 15 نومبر 2025
Watch Live

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کی خبروں کی تردید کر دی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے یرغمالیوں کیلئے جنگ بندی کے معاہدے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔

دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے ابھی تک اس معاہدے کا جواب نہیں دیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں میں معاہدے کا حتمی اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔ معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی قیدی کے بدلے 30 فلسطینی رہا ہوں گے۔ ہر اسرائیلی فوجی قیدی کے بدلے 50 فلسطینی رہا ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قطر نے حماس اور اسرائیلی وفد کو جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے حتمی مسودہ پیش کیا تھا۔ جس کی منظوری کے بعد جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION