06:28 , 18 جولائی 2025
Watch Live

اطالوی یوٹیوبر نے دنیا کی سب سے تنگ کار بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

روم: اطالوی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے 1993 کی فیاٹ پانڈا کو صرف 50 سینٹی میٹر چوڑی کار میں تبدیل کر کے دنیا کی سب سے تنگ چلنے والی گاڑی کا ریکارڈ بنا دیا۔

یہ منفرد گاڑی صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے اور اس میں ایک ہی ہیڈلائٹ نصب ہے، جو رات میں روشنی فراہم کرتی ہے۔

مرازی نے اس کار کو تیار کرنے میں 12 ماہ لگائے اور اس میں فیاٹ پانڈا کے 99 فیصد اصل پرزے استعمال کیے گئے۔

بظاہر یہ کار مصنوعی ذہانت کا شاہکار لگتی ہے، مگر حقیقت میں یہ ایک نوجوان مکینک کی محنت اور مہارت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION