01:23 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان، ندیم افضل چن کا اشارہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ شامل ہوئے تو خوش آمدید کہیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم چن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں، لیکن حکومتی دباؤ اور ہتھکنڈے انہیں روک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے خود کہا ہے کہ اگر سیاست میں آئے تو مخدوم احمد محمود کے ساتھ ہوں گے، جو پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ہیں۔ اس لیے ترین کی شمولیت کو "ہاں” ہی سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی جمہوریت کے پردے میں اقتدار لیتا ہے تو پیپلزپارٹی پر اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں، حالانکہ سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے ہی دی ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی جیل سے لے کر آصف زرداری کی قید تک سب کچھ تاریخ کا حصہ ہے۔

عمران خان سے متعلق سوال پر ندیم چن نے کہا کہ جیل ہر کسی کے لیے جیل ہی ہوتی ہے، چاہے کوئی بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا، جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئینی راستہ اپنانے پر زور دیا۔

آخر میں انہوں نے شکایت کی کہ حکومت پنجاب میں پیپلزپارٹی کو سیاسی جگہ نہیں دے رہی، حالانکہ بغیر پیپلزپارٹی کے نظام کبھی مستحکم نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اجاگر کیا اور پارٹی جمہوریت کے تسلسل کی حامی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION