جاپان میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

جاپان میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے ہفتے کے روز سناے تاکائچی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا، جو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بننے جا رہی ہیں۔
64 سالہ قدامت پسند سیاستدان نے وزیرِ زراعت شنجیرو کوئزومی کو شکست دی، اور 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کو 156 ووٹ ملے۔
یہ انتخاب اُس وقت عمل میں آیا جب سابق وزیرِ اعظم شیگیری ایشیبا نے ایوانِ بالا کے انتخابات میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
سناے تاکائچی، جو سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتی ہیں، اس سے قبل وزیرِ داخلہ و مواصلات کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ اپنے سخت گیر موقف، دفاعی پالیسیوں اور قوم پرست نظریات کے لیے جانی جاتی ہیں۔
تاکائچی جاپان کی 104ویں وزیرِ اعظم ہوں گی اور ستمبر 2027 تک اپنے پیش رو کی مدت مکمل کریں گی۔
ان کی قیادت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکمران جماعت ایل ڈی پی اندرونی اختلافات اور بدعنوانی کے اسکینڈلز کا سامنا کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تاکائچی کو ملکی استحکام کے ساتھ ساتھ چین، جنوبی کوریا اور امریکا کے ساتھ تعلقات کے نازک توازن کو بھی برقرار رکھنا ہوگا۔
اپنی فتح کے بعد انہوں نے کہا، “ہم سب کو جاپان کی خاطر محنت کرنا ہوگی۔ میں دن رات کام کروں گی۔”
تاکائچی کی جانب سے متنازع یاسوکونی مزار کے دورے بھی ایک بار پھر سفارتی تنازع کا باعث بن سکتے ہیں، جہاں جنگِ عظیم دوم کے کچھ جنگی مجرموں کی یادگاریں بھی موجود ہیں۔
اس کے باوجود، ان کا وزیراعظم بننا جاپان کی سیاست میں خواتین کی شمولیت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کا حکم: گورنر کل شام 4 بجے تک نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں
پشاور — پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق تحریک انصاف کی…6 گھنٹے پہلےاقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار کا بھارت کے جھوٹے بیانیے پر کرارا جواب
نیویارک – اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتکار آصف خان نے بھارت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے…10 گھنٹے پہلےگزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ رپورٹ جاری
اسلام آباد – حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی سال (یکم جولائی 2024 تا 30 جون 2025) کے دوران مجموعی طور…11 گھنٹے پہلےپنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا شامل، گورنر ہاؤس میں حلف برداری
لاہور – پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل گورنر ہاؤس لاہور میں حلف…13 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا کاروباری افراد کے لیے نیا قدم
پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے "ای بز" پورٹل شروع کیا ہے۔ اس پورٹل…10 منٹس پہلےاحتجاج کے خدشے پر لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
لاہور پولیس نے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ایس پی سٹی نے…16 گھنٹے پہلےنئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے…17 گھنٹے پہلےشاہد خٹک: امن کیلئے قبائلی و صوبائی وفد بنایا جائے
تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے لیے ایک…17 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا کاروباری افراد کے لیے نیا قدم
پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کے لیے ایک اہم قدم…10 منٹس agoٹھٹہ سیمنٹ کی ہوٹل انڈسٹری میں انٹری: پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے 28 فیصد شئیرز خرید لیے
ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مہمان نوازی کے شعبے میں…49 منٹس agoپشاور ہائیکورٹ کا حکم: گورنر کل شام 4 بجے تک نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں
پشاور — پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں نو منتخب وزیراعلیٰ…6 گھنٹے agoطیب اردوان نے ملونی سے سگریٹ چھوڑنے کی درخواست کی، ویڈیو وائرل
غزہ امن اجلاس کے دوران ترکی کے صدر طیب اردوان…6 گھنٹے ago