09:29 , 16 جولائی 2025
Watch Live

جاپان میں کرائے پر دادی اماں کی منفرد سروس متعارف

جاپان میں "OK Grandma” کے نام سے ایک انوکھی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لوگ 60 سے 94 سال کی عمر کی "دادی اماں” کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سروس "کلائنٹ پارٹنرز” نامی کمپنی فراہم کر رہی ہے، جس کا مقصد دادیوں کی مدد سے صارفین کو گھریلو کاموں، کھانا پکانے، دیسی مشوروں، زندگی کے تجربات اور رشتوں کے مسائل پر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

یہ سروس سماجی تقریبات جیسے شادیوں یا خاندانی میل جول میں "دادی اماں” کی علامتی موجودگی کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

دادی اماں کا فی گھنٹہ کرایہ تقریباً 3,300 ین (تقریباً 6,310 روپے) ہے، جبکہ سفر اور دیگر اخراجات علیحدہ ہوتے ہیں۔

جاپان میں معمر افراد کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور ہر چار میں سے ایک بزرگ ملازمت کر رہا ہے۔ ایسی سروسز نہ صرف صارفین کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ بزرگ خواتین کو زندگی کا نیا مقصد بھی فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION