ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
بھارت اور امریکا کا مشترکہ خلائی مشن، جدید سیٹلائٹ ’نِسار‘ لانچ

بھارت اور امریکا نے مشترکہ خلائی مشن کے تحت زمین کی نگرانی کے لیے جدید ترین سیٹلائٹ ’نِسار‘ خلا میں بھیج دیا۔
سیٹلائٹ کو بدھ کی شام جنوبی بھارت کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ نِسار خشکی، سمندر اور برفانی خطوں میں معمولی تبدیلیوں کو بھی سینٹی میٹر کی حد تک شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ پہلا سیٹلائٹ ہے جو بیک وقت دو مختلف ریڈار فریکوئنسیز (L-band اور S-band) استعمال کرتا ہے۔
نِسار ہر 12 دن بعد زمین کے ایک ہی حصے کا دوبارہ مشاہدہ کرے گا۔ سیٹلائٹ کو مکمل فعال ہونے میں 90 دن لگیں گے۔
منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئی، جس میں بھارت نے سیٹلائٹ کا جزوی ڈیزائن، راکٹ اور لانچنگ سہولتیں فراہم کیں۔
ناسا کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات جانچنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












