07:42 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

جنید صفدر کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

لاہور: جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا چالان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی گاڑی کو ٹریفک قانون توڑنے پر پولیس اہلکار نے موقع پر روکا اور قانون کے مطابق چالان کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنید صفدر نے نہ صرف چالان خوش دلی سے قبول کیا بلکہ فوری طور پر چالان جمع کرانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

شہریوں نے قانون کی پاسداری پر جنید صفدر کے رویے کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION