09:13 , 27 جولائی 2025
Watch Live

جسٹن بیبر 300 ملین ڈالر کی طلاق کے کیس میں پھنس گئے!

عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی مبینہ طور پر بحران کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کو جسٹن کے غیر سنجیدہ رویے کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے پانچ ماہ کے بیٹے جیک بلو کی پرورش پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ ہیلی کی اولین ترجیح اپنے بیٹے کی فلاح و بہبود ہے، اور یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ اس کے فائدے کیلئے جسٹن سے علیحدگی پر غور کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، وہ جیک کی مکمل تحویل اور جسٹن کی تقریباً 300 ملین ڈالر کی دولت میں سے حصہ لینے کا ارادہ بھی کر سکتی ہیں۔

دوسری طرف، جسٹن شان ‘ڈیڈی’ کومبز کے جنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں گواہی دینے کے امکان سے پریشان ہیں۔ وہ ڈرتے ہیں کہ کومبز کے ساتھ ان کے تعلقات کا انکشاف ان کے کیریئر اور زندگی کو "تباہ” کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹن نے انسٹاگرام پر اپنے سسر اسٹیفن بالڈون سمیت کئی قریبی افراد کو ان فالو کیا تھا، حتیٰ کہ ہیلی کو بھی ان فالو کر دیا تھا، حالانکہ ہیلی اب بھی انہیں فالو کرتی ہیں۔

رشتہ میں کشیدگی کی خبریں تب سامنے آئیں جب جسٹن نے ہیلی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد نہیں دی، اور وہ شادی کی سالگرہ پر بھی پریشان دکھائی دیے۔ جسٹن نے بعد میں انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دی کہ ان کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا اور کسی اور نے ہیلی کو ان فالو کیا۔

یہ جوڑا 2018 میں شادی کے بعد کئی بار طلاق کی افواہوں کا سامنا کر چکا ہے، لیکن وہ انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION