02:35 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

خاتون سے ہراسانی ثابت، سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

مونس علوی
سندھ کے محتسب اعلیٰ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد سنایا گیا۔

 

جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سی ای او نے شکایت کنندہ کو ذہنی اذیت دی اور ہراساں کیا۔

فیصلے کے مطابق، مونس علوی کو یہ رقم ایک ماہ کے اندر ادا کرنا ہوگی۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔

مزید برآں، محتسب اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو مونس علوی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔ یہ اقدام قانون کی بالادستی اور متاثرہ ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے، اور کئی حلقوں نے اسے اداروں میں شفافیت اور احتساب کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION