12:15 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پہلی بار مکمل غلافِ کعبہ مکہ کے باہر نمائش کیلئے پیش

قاہرہ: مقدس کعبہ کا غلاف پہلی بار سعودی شہر مکہ مکرمہ سے باہر دکھایا گیا ہے۔

یہ غلاف، جسے "کسوہ” کہا جاتا ہے، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اسلامی آرٹ کے نمائشی پروگرام میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ یہ نمائش، جو اسلامی آرٹس بینالی کے دوسرے ایڈیشن کا حصہ ہے، زائرین کو کسوہ کی فنکاری اور اس کی سونے اور چاندی کی دھاگوں سے کی گئی کڑھائی کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ نمائش 25 مئی تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد اسلامی فنون اور ان کی تاریخی وراثت کو اجاگر کرنا ہے۔

کسوہ کی تیاری کے عمل کو دکھانے والی نمائش میں سیلیکٹڈ ریشم کی اقسام سے لے کر ہاتھ سے بافت، کڑھائی اور آخری تیاری کے مراحل کو شامل کیا گیا ہے۔ 120 کلو گرام سونے کی دھاگوں اور 100 کلو گرام چاندی کی دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے، اور 1000 کلو گرام سیاہ ریشم بھی کسوہ میں شامل کیا جاتا ہے۔

کسوہ کی تیاری کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ہوتی ہے جہاں 200 سے زائد ہنر مند کارکن کام کرتے ہیں۔ ہر سال اسلامی سال کے پہلے دن مقدس کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION