09:13 , 24 جنوری 2026
Watch Live

میئر کراچی کا ایم کیو ایم کو جواب، سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت نہیں ہونے دیا جائے گا

میئر کراچی مرتضی وہاب کا ایم کیو ایم کو جواب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کے موقف پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پنجاب میں سڑکیں تک وفاق بناتا ہے، جبکہ کراچی میں کوئی تعاون نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں یلو اور ریڈ لائن منصوبوں کی تاخیر کے حوالے سے وفاق سے سوالات پوچھنے چاہئیں، نہ کہ کراچی کے عوام سے، اور وفاق کو جواب دینا چاہیے کہ گرین لائن منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا۔

میئر کراچی نے گرین لائن منصوبے پر کام رکوا دیا

میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو واضح کیا کہ سانحے کی آڑ میں شہر یا صوبے کے حوالے سے سیاسی اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا بھی ایک امکان ہے۔

سبزواری نے واضح کیا کہ سانحے کی آڑ میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی، اور ایم کیو ایم کا مقصد صرف شہر کے بہتر انتظام اور وفاق کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION