12:33 , 16 نومبر 2025
Watch Live

کراچی: بے لگام ڈمپر نے مزید تین شہریوں کو کچل دیا

شہر قائد میں ڈمپر حادثے میں مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کراچی میں کورنگی کراسنگ پر پیش آیا۔ ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو اُس وقت ٹکر ماری جب وہ کورنگی کراس کر رہے تھے۔ حادثے اس قدر شدید تھا کہ تینوں موٹر سایئکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈمپر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے ڈمپرکو آگ لگا دی۔ کراچی میں آئے دن ڈمپر حادثوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ روز قبل بھی ایک ڈمپر کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جا بحق ہوئے تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ ڈمپر حادثے کے حوالے سے کوئی اقدامات اٹھائیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی حکامات جاری نہیں کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION