03:47 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

قصور: بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پنجاب کے شہر قصور میں کمسن بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ دست درازی کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے پر شہریوں نے ملزم کو پہچان کر پکڑ لیا۔

ملزم نے فرار کے دوران پستول نکالنے کی کوشش کی، مگر گولی چلنے سے وہ خود زخمی ہو گیا۔ گولی اس کے نازک عضو پر لگی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

گرفتاری کے بعد ڈی پی او نے متاثرہ بچی کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی، جنہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION