05:33 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

فیصل قریشی کی سابق بیوی سے شادی، خلیل الرحمان قمر نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کے نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکار فیصل قریشی کی سابق بیوی سے شادی کے حوالے سے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔

صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” اُن کی زندگی سے بالکل متاثر نہیں تھا۔

واضح رہے کہ لوگ اس ڈرامے کی کہانی کو خلیل الرحمان قمر کی زندگی کے ساتھ اس لیے جوڑتے ہیں کیونکہ انہوں نے اداکار فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کی تھی۔

ڈرامہ نگار نے فیصل قریشی کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اُن کے کام کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ یہ وہ ہی ہیں جنہوں نے فیصل کو شوبز میں متعارف کرایا تھا۔ خلیل الرحمان قمر نے فیصل کی سابق اہلیہ سے شادی کا اعتراف کرتے اس بات پر زور دیا کہ اُن کی طلاق کے پیچھے اُن کا ہاتھ نہیں تھا۔

خلیل الرحمان قمر نے مزید بتایا کہ انہوں نے فیصل کی شادی کو بچانے کیلئے کوشش کی تھی لیکن اُن کا ایک ساتھ رہنا ممکن نہ ہوا۔ پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے بعد میں فیصل کی اہلیہ کے ساتھ شادی کیوں کی جس کو وہ بیٹا کہتے تھے۔

ڈرامہ کے اس انکشافات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین کے اس حوالے سے تبصرے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION