ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: حکومت، اپوزیشن کا ناراض رہنماؤں کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے کاغذات واپس نہ لیے تو حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ اتحاد میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ اگر اتوار تک ناراض امیدوار دستبردار نہ ہوئے، تو ن لیگ، پی پی پی، اور جے یو آئی مل کر مقابلہ کریں گے۔
یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔ اپوزیشن کی نمائندگی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے اراکین نے کی۔ اجلاس میں حکومت کو 6 نشستیں اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے کا معاہدہ طے پایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ دیا ہے کہ جن امیدواروں کو پارٹی نے نامزد نہیں کیا وہ دستبردار ہو جائیں، بصورت دیگر پارٹی کارروائی کرے گی۔
دوسری جانب ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کاغذات واپس نہیں لیں گے۔ سینیٹ میں نامزد پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے آگے بڑھ کر اندرونی ساز باز کا سوال ہے۔ میں دستبردار نہیں ہوں، اصول پر کھڑا ہوں، مصلحت نہیں مانوں گا۔












