07:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

گوہر اور کبریٰ کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار، اُن کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب فروری میں مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ہوگی جس کے بعد پاکستان میں شادی کی شاندار تقریبات ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ میں گوہر اور کبریٰ کا نام لکھا ہے تاہم کارڈ پر شادی کی تاریخ اور وینیو بارے معلومات سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ جوڑی نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION