11:30 , 11 مارچ 2026
Watch Live

لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک مکمل کام ہوگا۔

نئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نئے کیسز دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات تک 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صرف 10 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورے ہفتے اپنے شیڈول کے مطابق کام جاری رکھے گا۔

رمضان المبارک میں پنجاب کے اسکولوں کے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری

مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول یا خصوصی انتظامات پر پابندی ہوگی۔

اس فیصلے کا مقصد عدالت کے کام کاج میں توازن پیدا کرنا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا بتایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے اس اقدام سے وکلاء اور عدالت کے اسٹاف کے کام کرنے کے اوقات میں واضح فرق آئے گا اور قانونی کارروائیوں کا شیڈول بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION